ساہیوال کے تین سابق ارکان اسمبلی بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی زدمیں آگئے

ساہیوال کے تین سابق ارکان اسمبلی بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی زدمیں آگئے
ساہیوال کے تین سابق ارکان اسمبلی بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی زدمیں آگئے

  

ساہیوال (اے این این) ساہیوال کے تین سابق ارکان اسمبلی بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی زد میں آگئے۔

ان میں تحریک انصاف کے سابق ایم این اے رائے حسن نواز 28 دسمبر 2016ءکو نااہل ہوگئے تھے، سابق صوبائی وزیر ملک اقبال احمد لنگڑیال اور مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے پیر ولایت شاہ جعلی ڈگری پر نااہل ہوگئے تھے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کی مدت کی تشریح سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا یا، جس کے تحت یہ نااہلی تاحیات ہوگی، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ساہیوال