علی جہانگیر ”ایگریما“موصول ہوتے ہی نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ، جلد امریکہ روانہ ہوجائیں گے

علی جہانگیر ”ایگریما“موصول ہوتے ہی نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ، جلد ...
علی جہانگیر ”ایگریما“موصول ہوتے ہی نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ، جلد امریکہ روانہ ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک)علی جہانگیر صدیقی کے بطورسفیرتعیناتی کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جلدجاری کردیا جائے گا جس کی سفارتی ذرائع نے بھی تصدیق کردی  تاہم  پاکستانی سفیروں کی سیاسی تقرریاں ہونے پرفارن سروس میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ دنیا کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے واشنگٹن کے لئے مقرر کئے گئے نئے سفیر علی جہانگیر صدیقی کا ''ایگریما'' تقرری کی میزبان ملک سے منظوری آئندہ چند دن میں موصول ہوجائے گا جس کے ساتھ ہی نئے سفیر امریکہ روانہ ہوجائیں گے ،اخباری ذرائع  نے تصدیق کی ہے کہ علی جہانگیر صدیقی کا ''ایگریما''چند دنوں میں منظور ہوکر آجائے گا۔ علی جہانگیر صدیقی کو اعزاز احمد چوہدری کی جگہ سفیر تعینات کیا گیا ہے جو وزارت خارجہ میں اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوچکے ہیں ،موجودہ حکومت کی مدت 31مئی کو ختم ہورہی ہے اوراسکی کوشش ہے کہ علی جہانگیر صدیقی جلد از جلد اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

دوسری طرف دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ علی جہانگیر صدیقی نے واشنگٹن میں سفیر کی ذمہ داریاں سنبھال بھی لیں تو ضروری نہیں کہ وہ وہاں کام جاری رکھ سکیں، نئی حکومت انہیں واپس بلاکر ان کی جگہ کسی منجھے ہوئے سفارتکار کو بھی بھیج سکتی ہے کیونکہ ماضی میں ایسی بہت سی مثالیں ملتی ہیں ۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً دس فیصد پاکستانی سفیروں کا تقرر ''سیاسی''ہوتا ہے جس میں ریٹائرڈ فوجی افسران بھی شامل ہیں لیکن فارن سروس کے حلقوں میں اس فیصلے پر سخت بے چینی پائی جاتی ہے کیونکہ پہلے ہی نیویارک جیسے اہم ترین اسٹیشن پر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی صورت میں سیاسی تعیناتی کی گئی ہے۔