عائشہ خان کے نکاح کی تصاویر بھی سامنے آگئیں ،ان میں میجر عقبہ کیسے لگ رہے ہیں ؟تصاویر دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

عائشہ خان کے نکاح کی تصاویر بھی سامنے آگئیں ،ان میں میجر عقبہ کیسے لگ رہے ہیں ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق اداکارہ عائشہ خان، میجر عقبہ حدید ملک سے نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں،اس پرمسرت موقع کی تصاویر بھی سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئیں ۔عائشہ خان کے نکاح میں رشتے داروں اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی اور دلہا دلہن کو زندگی کے نئے سفر پر مبارک باد پیش کی۔عائشہ خان نکاح کی تقریب میں بھی خوبصورت اور دلکش نظر آئیں، انہوں نے ہلکے سنہرے رنگ کے روایتی غرارے کا انتخاب کیا تھا،اس موقع پر میجر عقبہ حدید ملک نے سفید رنگ کی شلوار قمیض پر ہلکے سنہرے رنگ کی واسکٹ زیب تن کی ہوئی تھی جس میں وہ بھی بہت شاندار نظر آرہے تھے ۔

#AishaKhan gets #Nikkahfied to #MajorUqbah - for those of you who care ????

A post shared by Meenal Qadir Khan (@minaqkhan) on

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی مہندی کی تصاویر تو پسند کی جا ہی رہی تھیں اور اب ان کے نکاح کی تصاویر بھی مقبول ہوچکی ہیں۔عائشہ خان کے چاہنے والے ان کے نکاح پر بے حد خوش ہیں اور مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کر رہے ہیں۔عائشہ خان کی رخصتی آج شب ہوگی جس میں شوبز ستارے بھی شرکت کریں گے۔

Favorite look of #AishaKhan ? ????❤️ #Mayoon #Mehndi #Nikkah #InstantLollywood

A post shared by Instant Lollywood (@instant_lollywood) on

ان کے ولیمے کی تقریب کل 15 اپریل کو ہوگی۔واضح رہے کہ اداکارہ نے شادی کے باعث شوبز کیریئر کو خیرباد کہہ دیا ہے جس کا اعلان انہوں نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...