کراچی میں بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی مکمل کی جائے: سپریم کورٹ کا حکم

کراچی میں بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی مکمل کی جائے: سپریم کورٹ کا حکم
کراچی میں بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی مکمل کی جائے: سپریم کورٹ کا حکم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے کراچی میں بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور5 مئی تک پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ واٹر کمیشن کے حکم پر نالوں کی صفائی سمیت دیگر اقدامات شروع ہو گئے ہیں۔ جس پر جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیئے یہی شرمندگی کی بات ہے کہ کام اب شروع ہوا ہے، شہریوں کو صاف پانی ملنا چاہیے، پانی کے بغیر زندگی نہیں ہے، چیف جسٹس بھی یہی کہتے ہیں صحت کے سارے مسائل پانی سے وابستہ ہیں۔

درستگزار شہاب اوستو ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی سماعت شروع ہونے سے چار بڑے نالوں کی صفائی کا کام شروع ہوگیا ہے ، شہر میں 30 بڑے اور 500 چھوٹے نالے ہیں، خاصا وقت درکار ہوگا ، نالوں کی صفائی کیلئے سندھ حکومت 500 ملین روپے جاری کر رہی ہے ، ابتدائی طور پر کورنگی، چکرا، محمودآباد اور منظور کالونی کے نالوں کی صفائی ہو رہی ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی