وفاقی دارالحکومت بڑی تباہی سے بچ گیا، 2 خودکش جیکٹس ناکارہ بنا دی گئیں

وفاقی دارالحکومت بڑی تباہی سے بچ گیا، 2 خودکش جیکٹس ناکارہ بنا دی گئیں
وفاقی دارالحکومت بڑی تباہی سے بچ گیا، 2 خودکش جیکٹس ناکارہ بنا دی گئیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، بم ڈسپوزل سکواڈنے 2 خودکش جیکٹس ناکارہ بنا دیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کے علاقے جی 14 سے 2 خودکش جیکٹس برآمد ہوئی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام اور بم ڈسپوزل سکواڈ سمیت بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں جیکٹس کو ناکارہ بنا دیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی دونوں جیکٹس کا وزن تقریبا6 سے 8 کلوگرام ہے جب کہ جیکٹس کے ساتھ 5 دستی بم، 2 پستول، 106 راؤنڈ، 2 بال بیرنگ اور فیوز بھی برآمد ہوئے ہیں جنہیں پولیس نے قبضے میں لے کر علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد