کامن ویلتھ گیمز؛ انعام بٹ نے پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
گولڈ کوسٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کامن ویلتھ گیمز 2018 کے مقابلوں میں پاکستان کے انعام بٹ نے ملک کےلئے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔
انعام بٹ نے ریسلنگ کے 86 کے جی فری سٹائل مقابلے میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔
اس سے قبل پاکستان ان مقابلوں میں 4 کانسی کے تمغے جیت چکا ہے۔
پاکستان کے طیب رضا نے 125 کلوگرام ریسلنگ کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔