شام پر امریکی حملے کے بعد بشارالاسد کہاں اور کس حال میں ہیں؟ ویڈ یو منظر عام پر آگئی، دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

شام پر امریکی حملے کے بعد بشارالاسد کہاں اور کس حال میں ہیں؟ ویڈ یو منظر عام ...

دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن)شام میں امریکی میزائل حملے کے بعد شامی پریزیڈنسی کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں شام کے ڈکٹیٹر بشارالاسد کو ہشاش بشاش انداز میں اپنے دفتر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے شام پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر دمشق میں تباہی پھیلی ہے تاہم اس حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کوئی اعدادو شمار منظر عام پر نہیں آئے۔ امریکی اتحاد کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے دمشق میں قائم سائنسی لیبارٹری اور کیمیکل ہتھیار تیار کرنے والی فیکٹری پر حملہ کیا ہے تاہم دمشق کے شہریوں کی جانب سے اس کارروائی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا ہے۔ شامی شہریوں نے دارالحکومت میں کار ریلی نکالی اور امریکہ مخالف نعرے بازی کی ۔

شام پر امریکی میزائل حملوں کے بعد شامی شہریوں نے ایسا کام کردیا کہ پورے امریکہ کو ہلا کر رکھ دیا، کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ ۔۔۔

دوسری جانب شام کے ایوانِ صدر کی جانب سے ڈکٹیٹر بشارالاسد کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں انہیں علی الصبح اپنے دفتر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بشارالاسد اس ویڈیو میں انتہائی پراعتماد نظر آرہے ہیں اور کسی بھی پہلو سے گمان نہیں گزرتا کہ انہیں امریکی حملے کی وجہ سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

امریکہ کی جانب سے شام پر داغے گئے میزائلوں کی خوفناک ویڈیو بھی سامنے آگئی، دیکھ کر آپ کانپ اٹھیں گے

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2017 میں امریکہ کی جانب سے شام پر 59 میزائل داغے گئے تھے جبکہ گزشتہ رات 120 کے قریب میزائل داغے ہیں۔ امریکی ، برطانوی یا فرانسیسی حکام کی جانب سے میزائلوں کی تعداد کے بارے میں واضح طور پر نہیں بتایا گیا تاہم بعض چینلز کا دعویٰ ہے کہ 100 جبکہ بعض کا ماننا ہے کہ امریکی اتحاد نے شام پر 30 میزائل داغے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

مزید : Breaking News /بین الاقوامی /عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...