'تاحیات نااہل ہونے کا فیصلہ بھی قبول ، تاریخ آپ کو کچھ اور ہی بتائے گی'شاہد خاقان عباسی

'تاحیات نااہل ہونے کا فیصلہ بھی قبول ، تاریخ آپ کو کچھ اور ہی بتائے گی'شاہد ...
'تاحیات نااہل ہونے کا فیصلہ بھی قبول ، تاریخ آپ کو کچھ اور ہی بتائے گی'شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ہمیں تاحیات نااہل ہونے کا فیصلہ بھی قبول ہے لیکن تاریخ آپ کو کچھ اور ہی بتائے گی، کہا جا رہا تھا کہ ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سیاست کے فیصلے جولائی میں پولنگ سٹیشن پر ہونگے ، سیاست کے عدالتی فیصلوں کو تاریخ نے کبھی عزت نہیں دی۔ انہوں نے کہا آئینی ترمیم اتفاق رائے سے ہوتی ہے ، بہاولپور اور جنوبی پنجاب کیلئے قرارداد پاس کرائی ، پاکستان کی بہتری کیلئے تمام جماعتوں کو ملکر فیصلہ کرنا ہوگا ، عوام کی نمائندگی مسائل کو حل کرنے سے ہی ممکن ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کوئی ایک جماعت نئے صوبے بنانے کا فیصلہ نہیں کرسکتی ، الیکشن سے 2 ماہ پہلے پریس کانفرنس سے مسائل حل نہیں ہوتے ، لوگ جھوٹ کی سیاست کو پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا ہم نے جمہوریت کے وقار کو مجروح نہیں ہونے دیا، دوبارہ سے حکومت میں آئے اور کام کو شروع کیا ، سیاست کے فیصلے عدالتوں میں ہونا اچھی روایات نہیں ہیں۔
وزیراعظم نے احمد پور شرقیہ کو ضلع بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا احمد پور شرقیہ کو ضلع بنانے کا حتمی اعلان وزیراعلیٰ کرینگے۔ انہوں نے کہا پورا پاکستان دعویٰ کرتا ہے کہ ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی مقابلہ نہیں ہے ، 65 سال کے کام ایک طرف اور نوازشریف کے 5 سال کے کام دوسری طرف رکھ دیں، یقین ہے کہ نواز شریف 5 سال کے کاموں کا پلڑا بھاری ہو گا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا پورے پاکستان سے ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔