معروف کامیڈین راج پال یادیو اور ان کی اہلیہ پر ایسا شرمناک الزام ثابت ہو گیا کہ کسی کو یقین ہی نہیں آئے گا، عدالت نے 23 اپریل کو سزا سنانے کا اعلان کر دیا، دونوں نے کیا جرم کیا ہے؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بالی ووڈ اداکار راج پال یادیواور ان کی اہلیہ پر 5 پانچ کروڑ روپے قرض واپس نہ کرنے کا الزام ثابت ہو گیا ہے جس پر عدالت نے 23 اپریل کو سزا سنانے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔پشاور زلمی کو ”دھوکہ“ دینے والے ڈیرین براوو بالی ووڈ اداکارہ کیساتھ ہوٹل کے کمرے میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، تصاویر نے بھارت بھر میں تہلکہ مچا دیا
راج پال یادیو اور ان کی اہلیہ رادھا پر 2010ءمیں اس وقت یہ مقدمہ درج ہوا تھا جب انہوں نے نئی دہلی کے ایک بزنس مین ایم جی اگروال سے بطور ڈائریکٹر اپنی پہلی فلم ”اتا پتہ لاپتہ“ کیلئے قرض لیا تھا۔ اگروال نے قرض واپس نہ ملنے پر یادیو اور رادھا کیخلاف ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔
2013ءمیں راج پال یادیو کو حقیقت چھپانے پر 10 دل کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی بھیجا گیا تھا جبکہ عدالت نے ان کی جائیداد اور بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات بھی جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے یادیو اور رادھا کی وکالت کرنے والی دو خواتین وکلاءکو جعلی دستخط والے کاغذات جمع کرانے پر توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔سہانا خان آئی پی ایل میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچیں تو ان کے جوتے دیکھ کر سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، ان کی قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ کچھ دیر کیلئے سانس لینا ہی بھول جائیں گے
2015ءمیں یادیو نے عدالت میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایک کروڑ 58 لاکھ روپے واپس کر دئیے ہیں اور اب صرف 3 کروڑ 42 لاکھ روپے ہی واجب الادا ہیں۔ انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ انہیں ایک کمپنی کی جانب سے پیشکش ملی ہے جو ان کا قرض اتارنے کیلئے تیار ہے اور 30 دنوں میں قرض اتار دیا جائے گا۔