”پاکستان جانے کی جرات بھی کیسے کی۔۔۔؟“ افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان آنے پر کرکٹر محمد شہزاد کو کڑی سزا سنا دی، آئندہ پاکستان جانے پر کیا کریں گے؟ تفصیلات نے پاکستانیوں کو آگ بگولہ کر دیا

”پاکستان جانے کی جرات بھی کیسے کی۔۔۔؟“ افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان آنے پر ...
”پاکستان جانے کی جرات بھی کیسے کی۔۔۔؟“ افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان آنے پر کرکٹر محمد شہزاد کو کڑی سزا سنا دی، آئندہ پاکستان جانے پر کیا کریں گے؟ تفصیلات نے پاکستانیوں کو آگ بگولہ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کرکٹ بورڈ نے بغیر اجازت پاکستان کا سفر کرنے والے اپنے قومی کرکٹر محمد شہزاد کو جرمانہ کی سزا سناتے ہوئے کیرئیر ختم کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پشاور زلمی کو ”دھوکہ“ دینے والے ڈیرین براوو بالی ووڈ اداکارہ کیساتھ ہوٹل کے کمرے میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، تصاویر نے بھارت بھر میں تہلکہ مچا دیا 

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد شہزاد بورڈ کی اجازت کے بغیر پاکستان آئے اور پشاور میں ایک کلب کے ساتھ میچ میں حصہ لیا جس پر افغانستان کرکٹ بورڈ نے انہیں 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ یہ دھمکی بھی دی ہے کہ آئندہ اگر پاکستان گئے تو کیرئیر ختم کر دیا جائے گا۔ محمد شہزاد کو یہ سزا افغانستان کرکٹ بورڈ کے واوئس چیئرمین نے سنائی ہے۔

واضح رہے کہ محمد شہزاد افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز کی حیثیت سے کھیلتے ہیں اور ٹیم کے اہم رکن ہیں۔ انہیں اپنی عمدہ بیٹنگ کی بدولت شہرت تو ملی ہی مگر ورلڈکپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دینے پر کرس گیل کیساتھ مشہور ڈانس سٹیپ کرنے پر بھی انہیں بہت پذیرائی ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سہانا خان آئی پی ایل میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچیں تو ان کے جوتے دیکھ کر سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، ان کی قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ کچھ دیر کیلئے سانس لینا ہی بھول جائیں گے 

افغانستان نے حال ہی میں زمبابوے میں کھیلے گئے ورلڈکپ کوالیفائنگ راﺅنڈ میں بھی ویسٹ انڈیز کو شکست سے دوچار کیا جبکہ محمد شہزاد نے اس جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی /کھیل