تھپڑوں کی کبڈی، اساتذہ کی موجودگی میں چھٹی جماعت کا طالبعلم جان کی بازی ہار گیا

تھپڑوں کی کبڈی، اساتذہ کی موجودگی میں چھٹی جماعت کا طالبعلم جان کی بازی ہار ...
تھپڑوں کی کبڈی، اساتذہ کی موجودگی میں چھٹی جماعت کا طالبعلم جان کی بازی ہار گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میاں چنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری سکول میں تھپڑوں کی کبڈی کے دوران اساتذہ کی موجودگی میں ایک چھٹی جماعت کا طالبعلم جان کی بازی ہار گیا، ہیڈ ماسٹر نے واقعے سے اظہار لاعلمی کیا ہے۔
میاں چنوں میں خانیوال گورنمنٹ ہائی ا سکول 115 ایل میں 4 اپریل کو ہاف بریک کے دوران چھٹی جماعت کے بلال ولد ریاض اور عامر ولد شیر محمد کے درمیان اساتذہ نے تھپڑوں کی کبڈی کا مقابلہ کرایا اور اس دوران خود نہ صرف تماشائی بنے رہے بلکہ موبائل فون سے ویڈیو بھی بناتے رہے۔ مقابلہ شروع ہوا تو بلال پر عامر نے تھپڑوں کی بارش کردی اور وہ گر کر بے ہوش ہوگیا۔ ہیڈ ماسٹر یا اساتذہ کی جانب سے نہ تو بچے کو ہسپتال پہنچایا گیا اور نہ ہی اسے کوئی طبی امداد دی گئی ۔ ریسکیو اہلکار بھی آدھے گھنٹے کی تاخیر سے سکول پہنچے تاہم بلال جان کی بازی پہلے ہی ہار چکا تھا، 45 منٹ بعد بلال کی لاش گھر بھیج دی گئی۔

ویڈیو دیکھیں