”دو سالوں میں اس نے ایک میچ میں بھی ۔۔۔“ مکی آرتھر نے کامران اکمل کے بعد وہاب ریاض پر بھی ”بم“ گرا دیا، ایسا اعلان کر دیا کہ وہاب ریاض مونچھوں کے سٹائل ہی بھول جائیں گے

”دو سالوں میں اس نے ایک میچ میں بھی ۔۔۔“ مکی آرتھر نے کامران اکمل کے بعد وہاب ...
”دو سالوں میں اس نے ایک میچ میں بھی ۔۔۔“ مکی آرتھر نے کامران اکمل کے بعد وہاب ریاض پر بھی ”بم“ گرا دیا، ایسا اعلان کر دیا کہ وہاب ریاض مونچھوں کے سٹائل ہی بھول جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کامران اکمل کے بعد وہاب ریاض پر بھی ’بم‘ گرا دیا ہے اور واضح طور پر ان کے کردار پرانگلی اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے وہ امیدوں پر پورا نہیں اتر پا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پشاور زلمی کو ”دھوکہ“ دینے والے ڈیرین براوو بالی ووڈ اداکارہ کیساتھ ہوٹل کے کمرے میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، تصاویر نے بھارت بھر میں تہلکہ مچا دیا 

وہاب ریاض کو اس وقت دوام ملا جب انہوں نے ورلڈکپ 2015ءمیں آسٹریلیا کیخلاف میچ میں شاندار سپیل کرایا اور اس دوران آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن کیساتھ ان کی دلچسپ ’جھڑپ‘ ہوئی لیکن اب وہ پاکستانی ٹیم سے باہر ہیں اور آئرلینڈ و انگلینڈ کیخلاف دورے کیلئے لگائے گئے تربیتی کیمپ میں بھی انہیں شامل نہیں کیا گیا۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”اس نے دو سالوں میں ہمیں کوئی میچ نہیں جتوایا۔ میں ان کھلاڑیوں سے میچ جتوانے اور ایک مثال قائم کرنے کی امید رکھتا ہوں جو بہت عرصے سے ٹیم میں کھیل رہے ہیں۔ اگر ایسا نہیں ہو گا تو پھر ہم نوجوان کھلاڑیوں پر توجہ دیں گے جن کا مستقبل تابناک ہے اور ہمارے بہت اچھے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں۔“

دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے منتخب نہ ہونے سے متعلق ان کا کہنا تھا ”وہاب ریاض کو شامل نہ کرنا بڑا فیصلہ تھا لیکن ہم نے ملک، سال اور کنڈیشنز کے حساب سے سکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔ لڑکوں کو آگے بڑھنے اور سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔“

اس سال پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف یو اے ای میں ہوم سیریز بھی کھیلنی ہے اور اس میں بھی وہاب ریاض کی شمولیت نظر نہیں آ رہی جس کے باعث ان کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سہانا خان آئی پی ایل میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچیں تو ان کے جوتے دیکھ کر سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، ان کی قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ کچھ دیر کیلئے سانس لینا ہی بھول جائیں گے 

ضرور پڑھیں: بے ادب بے مراد

مکی آرتھر نے مزید کہا کہ ” جب وہاب ریاض کے ہاتھ میں گیند ہوتی ہے تو میں اسے موردالزام نہیں ٹھہرا سکتا لیکن یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ ٹریننگ کے دوران کیا کردار ادا کر رہا ہے۔ میں پاکستانی کرکٹ کا ماحول تبدیل کر رہا ہوں اور مجھے ایسے کھلاڑیوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے جو کم سے کم محنت کریں۔ میں ایسے کھلاڑی چاہتا ہوں جو میچ جتوائیں اور وہ بن کر دکھائیں جو ان کی صلاحیت ہے۔“

مزید : کھیل