شہبازشریف کا اے این پی رہنما شاہی سید سے رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی

شہبازشریف کا اے این پی رہنما شاہی سید سے رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی
شہبازشریف کا اے این پی رہنما شاہی سید سے رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دورہ کراچی کے دوران اے این پی رہنما شاہی سید سے رابطہ کر لیا اور انہیں ملاقات کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی میں ہے ،جہاں وہ مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں اور لیگی کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اے این پی رہنما شاہی سید سے رابطہ کیا ہے اور انہیں ملاقات کی دعوت دے دی،دونوں رہنماو¿ں میں ملاقات کچھ دیربعدگورنرہاو¿س میں ہوگی،جس میں سیاسی صورتحال اورکراچی میں انتخابی اتحادسمیت مختلف معاملات پربات چیت کاامکان ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی