”مجھے ٹریننگ کیلئے 10 لاکھ روپے دیں تاکہ۔۔۔“ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے والے انعام بٹ نے حکومت سے پیسے مانگے تو اس کیساتھ کیا سلو ک کیا گیا؟ جان کر ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک جائے گا

”مجھے ٹریننگ کیلئے 10 لاکھ روپے دیں تاکہ۔۔۔“ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ...
”مجھے ٹریننگ کیلئے 10 لاکھ روپے دیں تاکہ۔۔۔“ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے والے انعام بٹ نے حکومت سے پیسے مانگے تو اس کیساتھ کیا سلو ک کیا گیا؟ جان کر ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کامن ویلتھ گیمز 2018 کے مقابلوں میں پاکستان کے انعام بٹ نے ملک کےلئے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا ہے جس پر پاکستانی خوشی سے نہال ہیں اور پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے اس ’شیرجوان‘ کو بھرپور داد دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پشاور زلمی کو ”دھوکہ“ دینے والے ڈیرین براوو بالی ووڈ اداکارہ کیساتھ ہوٹل کے کمرے میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، تصاویر نے بھارت بھر میں تہلکہ مچا دیا 
انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز شروع ہونے سے پہلے ٹریننگ کیلئے 10 لاکھ روپے مانگے تھے تاکہ وہ ان مقابلوں کیلئے بھرپور تیاری کر سکے لیکن اس کیساتھ کیا سلوک کیا گیا تھا؟ جان کر ہر پاکستان کا سر شرم سے جھک جائے گا۔

ذرائع کے مطابق انعام بٹ نے حکومت سے 10 لاکھ روپے مانگے تو انہیں ایک پائی بھی نہ دی گئی لیکن یہ باہمت نوجوان مایوس نہ ہوا اور اپنی مدد آپ کے تحت پیسے اکٹھے کرنے کی کوشش شروع کر دی جبکہ ریسلنگ فیڈریشن نے بھی اس کا بھرپور ساتھ دیا اور یوں اس نوجوان نے پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ حاصل کر کے پاکستان کا نام شروع کر دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں۔۔۔سہانا خان آئی پی ایل میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچیں تو ان کے جوتے دیکھ کر سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، ان کی قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ کچھ دیر کیلئے سانس لینا ہی بھول جائیں گے 
واضح رہے کہ انعام بٹ نے ریسلنگ کے 86 کے جی فری سٹائل مقابلے میں یہ کارنامہ سرانجام دیا جبکہ اس سے پہلے پاکستان ان مقابلوں میں 4 کانسی کے تمغے جیت چکا ہے۔