انعام بٹ نے اپنی مدد آپ کے تحت سونے کا تمغہ جیتا تو حکومت کو بھی ہوش آ گیا، بالآخر وہ اعلان کر دیا جو بہت پہلے کر دینا چاہئے تھا

انعام بٹ نے اپنی مدد آپ کے تحت سونے کا تمغہ جیتا تو حکومت کو بھی ہوش آ گیا، ...

گولڈ کوسٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے اپنی مدد آپ کے تحت تیاری کر کے کامن ویلتھ گیمز میں جا کر پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتا تو حکومت کو بھی ہوش آ گیا جس نے انعام بٹ سمیت تمغے جیتنے والے تمام پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے انعامات کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پشاور زلمی کو ”دھوکہ“ دینے والے ڈیرین براوو بالی ووڈ اداکارہ کیساتھ ہوٹل کے کمرے میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، تصاویر نے بھارت بھر میں تہلکہ مچا دیا 

کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کیلئے 10 لاکھ روپے بھی نہ دینے والی حکومت نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد بٹ کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اعلان وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی جانب سے کیا گیا ہے جن کا کہنا تھا کہ انعام بٹ کے اعزاز میں تقریب سجائی جائے گی اور انعام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سہانا خان آئی پی ایل میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچیں تو ان کے جوتے دیکھ کر سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، ان کی قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ کچھ دیر کیلئے سانس لینا ہی بھول جائیں گے 

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے ناصرف انعام بٹ کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے بلکہ براﺅنز میڈل جیتنے والوں کو بھی فی کس 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : قومی /کھیل /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...