اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد میں پولیس نے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور تھانہ گولڑہ کی حدود سے 2 خودکش جیکٹس سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرکے تحویل میں لے لیا گیا۔

نجی نیوز چینل نمائندہ جیو نیوز کے مطابق پولیس کو تھانہ گولڑہ کی حدود میں جی ٹی روڈ سے 200 کلومیٹر فاصلے پر نالے کے پاس سے بارودی مواد کی موجودگی کی اطلاع ملی۔پولیس ٹیمیں فوراً جائے وقوع پر پہنچیں اور 2 خودکش جیکٹس، 5 گرنیڈ،2 پستولیں، 106راونڈ، 2 بال بیرنگ اور متعدد فیوز برآمد کرلیے ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے دونوں خودکش جیکٹس کو ناکارہ بنادیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...