گزشتہ روز آئی پی ایل میچ کے دوران انوشکا شرما نے ایسی کیا حرکت کر دی کہ ویرات کوہلی نے فون کر کے انہیں باہر جانے کو کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

گزشتہ روز آئی پی ایل میچ کے دوران انوشکا شرما نے ایسی کیا حرکت کر دی کہ ویرات ...
گزشتہ روز آئی پی ایل میچ کے دوران انوشکا شرما نے ایسی کیا حرکت کر دی کہ ویرات کوہلی نے فون کر کے انہیں باہر جانے کو کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا آغاز ہو چکا ہے اور سنسنی خیز میچوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پشاور زلمی کو ”دھوکہ“ دینے والے ڈیرین براوو بالی ووڈ اداکارہ کیساتھ ہوٹل کے کمرے میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، تصاویر نے بھارت بھر میں تہلکہ مچا دیا 
ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی یہ میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں موجود تھی جنہوں نے میچ کے دوران ایسا کام کر دیا کہ ویرات کوہلی نے میچ ختم ہونے کے بعد دوسرے سٹینڈ میں کھڑے ہو کر انہیں فون کر کے باہر جانے کو کہہ دیا جبکہ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سہانا خان آئی پی ایل میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچیں تو ان کے جوتے دیکھ کر سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، ان کی قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ کچھ دیر کیلئے سانس لینا ہی بھول جائیں گے 
جیسے ہی میچ ختم ہوا تو ویرات کوہلی تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کے بعد ڈریسنگ روم کی جانب دوڑے اور اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو فون کر کے ہاتھ کے اشارے سے باہر آنے کو کہا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے ایسا غصے کے باعث نہیں کیا بلکہ وہ انوشکا شرما سے ملنے کیلئے بے تاب تھے اس لئے انہیں باہر آنے کو کہا تھا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔