شام پر امریکی حملہ کھلی جارحیت ہے ،امریکا کو ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا: روس 

شام پر امریکی حملہ کھلی جارحیت ہے ،امریکا کو ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا: روس 
شام پر امریکی حملہ کھلی جارحیت ہے ،امریکا کو ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا: روس 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ماسکو ( آن لائن ) امریکا، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے شام پر حملے کے بعد روس نے حملے کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو کسی نہ کسی قسم کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑیگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے ڈپٹی چیئرمین دفاعی کمیٹی ڈوما کا کہنا ہے ٹرمپ اور ہٹلر ایک سے ہیں بلکہ ٹرمپ ہٹلر ثانی ہیں۔ امریکا میں روسی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے بدترین خدشات حقیقت کا روپ لے رہے ہیں ، ایسے اقدامات نتائج کے بغیر نہیں جانے دیں گے ، روسی صدر کی بے عزتی کرنا نا قابلِ قبول ہے۔روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے شام پر حملہ ایسے وقت میں کیا ہے جب شام کا پرامن مستقبل کا امکان تھا۔ سرد جنگ کا آغاز پھر ہو گیا ہے،حملے کے اعلان کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریپبلیکن اور ڈیموکریٹ ارکان کی جانب سے امریکی کانگریس سے بغیر مشورے کے حملے کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی