امریکہ کے شام پر میزائل حملوں کے بعد پیوٹن نے اپنا سب سے خوفناک ہتھیار میدان میں اُتار دیا، یہ کیا کرتا ہے؟ سن کر امریکی فوجی لڑنے کا حوصلہ ہی ہار بیٹھیں گے کیونکہ۔۔۔

امریکہ کے شام پر میزائل حملوں کے بعد پیوٹن نے اپنا سب سے خوفناک ہتھیار میدان ...
امریکہ کے شام پر میزائل حملوں کے بعد پیوٹن نے اپنا سب سے خوفناک ہتھیار میدان میں اُتار دیا، یہ کیا کرتا ہے؟ سن کر امریکی فوجی لڑنے کا حوصلہ ہی ہار بیٹھیں گے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں حکومتی افواج اور اس کی اتحادی روسی فوج پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں اوراس کے ردعمل میں امریکہ کی طرف سے شام پر میزائل برسائے جا رہے ہیں لیکن اب روس نے جواب میں ایسا ہتھیار میدان میں اتار دیا ہے کہ جان کر امریکی فوجی لڑنے کا حوصلہ ہی کھو بیٹھیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق روس نے اپنا تباہ کن اینٹی سیٹلائٹ میزائل میدان میں اتار دیا ہے جو زمین کے مدار میں موجود تمام امریکی سیٹلائٹس کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے امریکہ کا تمام تر کمیونیکشن نظام اور انٹیلی جنس ٹیکنالوجی ناکارہ ہو جائے گی، حتیٰ کہ اس کے جنگی طیاروں کا نیوی گیشن سسٹم بھی تباہ ہو جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق روسی سائنسدانوں نے اس ’پی ایل 19‘ (PL19)نامی اینٹی سیٹلائٹ میزائل کا تجربہ 26 مارچ کو دارالحکومت ماسکو سے 500کلومیٹر شمال میںواقع پلیستسک کوسموڈروم نامی جگہ پر کیا۔ روسی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس تجربے کا مقصد اپنے ملک کے دفاع کو مضبوط بنانا ہے، تاہم حربی ماہرین کا کہنا ہے کہ ”اس ہتھیار کا مقصد زمین کے مدار میں موجود بڑے ٹارگٹس کو نشانہ بنانا ہے۔ یہ میزائل حرکیاتی توانائی (Kinetic Energy) سے زمین کے مدار تک پہنچے گا اور سیٹلائٹس کو نشانہ بناکر امریکہ یا کسی بھی اور ملک کے تمام تر نظام کو ناکارہ بنا دے گا۔“