”نوازشریف نے سب سے بڑا بلنڈر یہ کیا کہ انہوں نے ۔۔۔“ تاحیات نااہلی کا معاملے پر حامد میر نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر سابق وزیراعظم بھی کہیں گے ’ہو سکتاہے کہ ٹھیک کہہ رہا ہوں ‘

”نوازشریف نے سب سے بڑا بلنڈر یہ کیا کہ انہوں نے ۔۔۔“ تاحیات نااہلی کا معاملے ...
”نوازشریف نے سب سے بڑا بلنڈر یہ کیا کہ انہوں نے ۔۔۔“ تاحیات نااہلی کا معاملے پر حامد میر نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر سابق وزیراعظم بھی کہیں گے ’ہو سکتاہے کہ ٹھیک کہہ رہا ہوں ‘

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے 62 ون ایف کے تحت نااہل ہونے والے شخص کو تاحیات نااہل ہونے کا فیصلہ سنا دیاہے جس کے بعد نوازشریف میڈیا میں مسلسل زیر بحث ہیں اسی اثنا میں سینئر صحافی نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے سب سے بڑا بلنڈر یہ کیا کہ جب انہیں اپوزیشن یہ معاملہ پارلیمنٹ میں حل کرنے کا کہتی رہیں تو انہوں نے نہیں کیا ۔

نجی ٹی وی 92 نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ 1997 میں جب نوازشریف وزیراعظم بنے تو میں نے اس وقت نوازشریف کی بیرون ملک جائیدادوں کے بارے میں ایک تفصیلی آرٹیکل اور کالم بھی لکھا تھا جس پر وہ مجھ سے ناراض بھی ہو گئے تھے تاہم ا ب شائد وہ چاہتے تھے کہ میں ان کا پرانا کیس جانتاہوں اس لیے مجھے وضاحت دیدیں اور انہوں نے انٹرویوز کروائے پھر نوازشریف نے قوم سے خطاب کیا اور قومی اسمبلی میں تقریر بھی کی لیکن وہ اپنا کیس ٹھیک سے پیش نہیں کر سکے جب سے بڑا بلنڈ رانہوں نے یہ کیا کہ جب اپوزیشن جماعتوں نے انہیں یہ معاملہ پارلیمنٹ میں حل کرنے کا کہاتو انہوں نے نہیں کیا جس کے بعد یہ معاملہ عدالت میں چلا گیا ۔ حامد میر کا کہناتھا کہ میں سمجھتاہوں جنہوں نے نوازشریف کو یہ پٹی پڑھائی کہ آپ میڈیا کے ذریعے اپنا کیس کلیئر کریں انہوں نے یہ بہت بڑا بلنڈر کیا ، کیس کو مس ہینڈل کیا گیا ۔

مزید : قومی