شام میں 7سال میں 50بار کیمیائی حملے ہوئے: امریکا اور اتحادی

شام میں 7سال میں 50بار کیمیائی حملے ہوئے: امریکا اور اتحادی
شام میں 7سال میں 50بار کیمیائی حملے ہوئے: امریکا اور اتحادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (صباح نیوز) امریکا اور اتحادیوں نے کہا ہے کہ بشار الاسد کی فوج نے7 سال کی خانہ جنگی کے دوران 50بار کیمیائی ہتھیار استعمال کیے،شامی صدر کو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت ملتی رہی تو یہ تمام اقوام اور عوام کے لیے نقصان دہ ہوگا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا اور اس کے اتحادیوں کا موقف ہے کہ بشار الاسد کی فوج نے 7 سال کی خانہ جنگی کے دوران 50بار کیمیائی ہتھیار استعمال کیے۔نہتے شہریوں پر تازہ کیمیائی حملہ 7اپریل کو غوطہ کے شہر دوما پر کیا گیاجس میں 70سے زیادہ افراد جاں بحق اور سیکڑوں متاثر ہوئے، ان میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔اس سے پہلے وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ امریکا کے پاس ثبوت ہیں کہ شام نے دوما میں کیمیائی حملہ کیا تھا۔امریکی سفیر کہتی ہیں کہ شام کی فوج نے کم از کم 50 بار کیمیائی ہتھیار استعمال کئے تھے۔فرانس نے شام کے خلاف بھر پور عالمی رد عمل کا مطالبہ کیا تھا۔