بھارتی بحریہ کا بڑا نقصان ،بغیر پائلٹ اڑنے والا ائیر کرافٹ انڈین ریاست گجرات میں دوران پرواز تباہ ہو گیا 

بھارتی بحریہ کا بڑا نقصان ،بغیر پائلٹ اڑنے والا ائیر کرافٹ انڈین ریاست گجرات ...
بھارتی بحریہ کا بڑا نقصان ،بغیر پائلٹ اڑنے والا ائیر کرافٹ انڈین ریاست گجرات میں دوران پرواز تباہ ہو گیا 

  

احمد آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی بحریہ کا ایک بغیر پائلٹ کے اڑنے والا ائیر کرافٹ ہندوستانی ریاست گجرات سے 25کلو میٹر کی دوری پر پربندر کے قریب دوران پرواز حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا ہے ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق بھارتی بحریہ کا تباہ ہونے والا ائیرکرافٹ جہاز معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ انجن فیل ہونے سے اس کا مواصلاتی رابطہ کٹ گیا اور وہ ریاست گجرات سے 25کلومیٹر دور پربندر کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا ،تاہم اس حادثے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں ابھی ابتدائی طور پر کچھ نہیں بتایا گیا ۔واضح رہے کہ گذشتہ مہینے ہی ہندوستانی بحریہ نے بغیر پائلٹ کے اڑنے والے ائیر کرافٹ کی پربندر ائیر بیس پر پروازیں بند کی تھیں کیونکہ اس سے پہلے بھی یہاں پر ایک ائیر کرافٹ طیارہ تباہ ہو گیا تھا ۔ائیر کرافٹ کی تباہی کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ رہے ہیں جبکہ حساس اداروں نے جہاز کے تباہ ہونے کے حوالے سے اپنی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں بھی بھارتی بحریہ کا ایک ائیر کرافٹ کوچی ائیر بیس پر گر کر تباہ ہو گیا تھا ۔

مزید : بین الاقوامی