اس آدمی نے اپنے ہی بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا، لیکن کیوں؟ کوئی باپ تصور بھی نہیں کرسکتا کہ۔۔۔

اس آدمی نے اپنے ہی بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا، لیکن کیوں؟ کوئی باپ تصور بھی ...

کیپ ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک) ماں باپ بچوں کی معمولی تکلیف پر خود تڑپ اٹھتے ہیں لیکن جنوبی افریقہ میں ایک سفاک باپ نے اپنی ایک سال کی بچی کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر کوادویسی (Kwadwisi)میں اس شخص نے گھر کی تعمیر میں کچھ سرکاری زمین بھی شامل کر لی تھی جس پر انتظامیہ نے ایک ٹیم گھر کو مسمار کرنے کے لیے وہاں بھیجی تھی اور اس ٹیم کی حفاظت کے لیے پولیس بھی اس کے ہمراہ تھی۔جب ٹیم وہاں پہنچی تو اس شخص نے احتجاج کے طور پر اپنی ایک سالہ بیٹی کو پکڑا اور اسے چھت پر لیجا کر نیچے پھینک دیا۔

خوش قسمتی سے نیچے کھڑے ایک پولیس آفیسر نے بچی کو کیچ کر لیا اور وہ محفوظ رہی۔ بعدازاں پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا اور اقدام قتل کے الزام میں اس پر مقدمہ درج کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ علاقہ مکین بھی اس احتجاج میں ملزم کا ساتھ دے رہے تھے اورجب وہ بچی کو ایک ٹانگ سے اٹھائے چھت پر کھڑا تھا تو وہ اسے اکسا رہے تھے کہ وہ بچی کو نیچے پھینک دے۔ پولیس کے مطابق درجنوں شہری ”پھینک دو، پھینک دو“ چلا رہے تھے اور اگلے ہی لمحے اس شخص نے واقعی بچی کو نیچے پھینک دیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...