آپریشن ردالفساد ایک نظریہ،پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے:آرمی چیف

آپریشن ردالفساد ایک نظریہ،پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت ...
آپریشن ردالفساد ایک نظریہ،پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے:آرمی چیف

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفسا د صرف ایک آپریشن نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے ،پاک فوج اور قوم دہشت گردی کو ملک سے اکھاڑپھینکنے کے لئے پر عز م ہے ،ہم نے ملک سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کردیا ہے ،افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں قیام امن ممکن نہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق کاکول اکیڈمی میں137ویں پاسنگ آوٹ پریڈکی تقریب کاانعقاد ہوا جس میں فاٹا31،بلوچستان67اور6سعودی عرب کے کیڈٹس پاس آوٹ ہوئے جبکہ اس تقریب کے آرمی چیف نے بحیثیت مہمان خصوصی پاسنگ آوٹ پریڈمیں شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا اور کا میاب کیڈٹس کومبارکبادپیش کی۔

اس موقع پر کیڈٹس سے اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاس آوٹ ہونےوالے کیڈٹس اپنی پیشہ ورانہ تربیت پرتوجہ دیں،دورحاضر میں جنگی رجحانات بڑھ رہے ہیں جدیدجنگیں مشکل ہوتی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاس آوٹ ہونےوالے کیڈٹس دنیاکی بہترین،پیشہ ورانہ فوج میں شامل ہورہے ہیں،پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے کے بعد آپ پر ذمہ داریاں زیادہ ہیں،ملک کودرپیش چیلنجز روایتی اور غیر روایتی ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کانوٹس لے،مقبوضہ کشمیرکے عوام کواپنے مستقبل کے فیصلے کرنےکاحق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن جانتے تھے کہ وہ ہمیں کھلی جنگ میں شکست نہیں دے سکتے، اس لئے دشمن نے ہم پر ایک ظالمانہ شیطانی جنگ مسلط کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے ہمارا عزم توڑنے کی کوشش کی، ہماری جگہ کوئی اور قوم ہوتی تو اب تک بکھر چکی ہوتی، قوم کے اعتماد اور حمایت سے دشمن کی تمام چالیں ناکام بنادیں، پاکستان نے دہشت گردی انتہا پسندی کو مسترد کر دیا، قوم اور مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کےلئے متحد ہیں، پاکستان سے تمام دہشت گرد جماعتوں کا ڈھانچہ ختم کر دیا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہپاکستان ایک امن پسند ملک ہے، ہم تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مسلح افواج تمام چیلنجز کا منہ توڑ جواب دینے کےلئے تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سینئر انڈر آفیسر سید حسنین علی کواعزازی شمشیردی گئی، صدارتی گولڈمیڈل سینئر انڈر آفیسر عبدالوہاب ملک نےحاصل کیا۔سعودی عرب کے انڈر آفیسر سعود نےاوورسیزمیڈل حاصل کیا، 8واں مجاہدکورس اور 56 واں انٹیگریٹڈکورس بھی پاس آؤٹ ہوا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی