کراچی میں غلاظت کے ڈھیر ، مل کر روشنیاں بحال کرنی ہیں : شہبازشریف

کراچی میں غلاظت کے ڈھیر ، مل کر روشنیاں بحال کرنی ہیں : شہبازشریف
کراچی میں غلاظت کے ڈھیر ، مل کر روشنیاں بحال کرنی ہیں : شہبازشریف

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی پنجاب شہبا زشریف نے کہا ہے کہ کراچی میں غلاظت کے ڈھیر ہیں ہمیں مل کر روشنیاں بحال کر نی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اے این پی ، ایم کیو ایم کے لوگوں سے ملاقات ہوئی ،کراچی کے عوام جسے منتخب کریں گے ہم اس کا ساتھ دیں گے کیونکہ شہر قائد پاکستان کا دل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو گرین لائن بن رہی ہے وہ مکمل طور پر وفاق کا کراچی کو تحفہ ہے اور یہ گرین لائن منصوبہ وفاق مکمل کررہا ہے ، یہی نہیں کراچی میں کئی میٹرو منصوبے مکمل کریں گے،کراچی کو گرین لائن کا تحفہ نوا زشریف نے دیا وہ بھی مکمل نہ ہوسکا۔شہر قائد میں گند گی اور سڑ کیں ٹوٹی ہوئی ہیں،پبلک ٹرانسپورٹ نہیں ہے اور بسیں فراہم کرنا حکومت سندھ کی ذمے داری ہے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی