سعودی عرب میں پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ...

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں پاکستان کے  سفیر خان ہشام بن صدیق نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے یہاں او آئی سی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی. خان ہشام بن صدیق نے بھارتی فوجوں کےمعصوم کشمیریوں پر تشدد کے حوالے سے بیان جاری کرنے پر اوآئی سی سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا ، جس میں انھوں نے بھارتی جارحانہ کارروائیوں کی مذمت کی.

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

سفیر نے سیکرٹری جنرل کو  مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر سے آگاہ کیا. انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین مسلم امّہ کے دو اہم مسائل ہیں. دونوں تنازعات کا تعلق علاقائی جارحیت اور انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں سے ہے.  انہوں نے اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق مسئلہ  کشمیر کے حل کے لئے اوآئی سی کی مسلسل اور بھرپور حمایت کی تعریف کی.  پاکستانی سفیر نے سیکرٹری جنرل کو وزیر خارجہ کا ایک خط بھی پیش کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفصیل تھی۔

او آئی سی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے او آئی سی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی. ڈاکٹر یوسف نے کہا کہ او آئی سی کشمیریوں کی آواز ہے. کشمیر کے تنازعات پر او آئی سی کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی  خواہشات کے مطابق کشمیر کا پرامن حل علاقے میں پائیدار امن لائے گا.

خان  ہشام بن صدیق  نے او آئی سی کو ایک فعال  پلیٹ فارم بنانے کے لئے او آئی سی  کے سیکرٹری جنرل کے متحرک کردار کی تعریف کی. ملاقات کے دوران رکن ممالک کے طالب علموں کےاسکالرشپ اور سماجی ثقافتی تقریبات کے منعقد کرنے کے بارے میں بھی  بات کی گئی.پاکستان کے قونصل جنرل شہریار  اکبر خان اور ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو بھی اس موقع پر موجود تھے.

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...