اگر چوہدری نثار پارٹی چھوڑ کر جاتے ہیں تو کیا آپ لوگ انہیں روکیں گے ؟ پرویز رشید سے یہ سوال صحافی نے کیا تو آگے سے انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ سن کر سابق وزیر داخلہ بھی دنگ رہ جائیں گے

اگر چوہدری نثار پارٹی چھوڑ کر جاتے ہیں تو کیا آپ لوگ انہیں روکیں گے ؟ پرویز ...
اگر چوہدری نثار پارٹی چھوڑ کر جاتے ہیں تو کیا آپ لوگ انہیں روکیں گے ؟ پرویز رشید سے یہ سوال صحافی نے کیا تو آگے سے انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ سن کر سابق وزیر داخلہ بھی دنگ رہ جائیں گے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حوالے سے اس وقت کئی طرح کی خبریں میڈیا میں چل رہی ہیں کہ وہ پارٹی سے مبینہ طور پر علیحدگی اختیار کر سکتے ہیں تاہم چوہدری نثار نے ان افواہوں کی تردید کر دی ہے اور اسی حوالے سے جب پرویز رشید سے سوال کیا گیا تو انہوں نے انتہائی حیران جواب دے دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی پارٹی چھوڑ کر جائے گا اس سے پارٹی کاکوئی نقصان نہیں ہے بلکہ وہ خود اپنا ہی نقصان کرے گا۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کے صحافی نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید سے سوال کیا کہ اگر چوہدری نثار پارٹی چھوڑ کر جاتے ہیں تو آپ انہیں ایسے ہی جانے دیں گے یا پھر منانے کی کوشش کریں گے اور اس سے پارٹی کو کیا نقصان ہو گا ؟ اس پر پرویز رشید نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ چوہدری نثار اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہم ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کریں گے اور جہاں تک بات ہے کہ اس سے پارٹی کو کیا نقصان ہو گا تو کسی کے جانے سے پارٹی کا کوئی نقصان نہیں پہنچتا جو جائے گا وہ اپنا خود نقصان کر ے گا ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...