سیالکوٹ میں جلسے کے دورا ن مریم نواز کی موجودگی میں نعرہ لگایا گیا کہ’ تیری میری ایک آواز ، مریم ،نواز مریم‘ نواز لیکن اس موقع پر موجود کیمر ہ مین نے نعرے پر ایسا جواب دیدیا کہ سن کر ن لیگ پوری حیران رہ جائے گی
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ کی ن کی رہنما مریم نواز نے گزشتہ روزسیالکوٹ میں سوشل میڈیا کنونشن میں خطاب کے دوران کہنا تھا کہ جب جب نواز شریف کو مائنس کیا گیا وہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر سامنے آیا ہے،ان کی نااہلی صرف اسوقت تک ہے جب تک یہ فیصلہ کرنے والے کرسی پر بیٹھے ہیں۔مریم نواز نے اس سوشل میڈیا کنونشن کے اختتام پر”ووٹ کو عزت دو“کے نعرے بھی لگوائے جس پر عوام نے ان کے ساتھ دیا ،ان نعرو ں سے قبل میدان میں یہ نعرے بھی لگائے جارہے تھے کہ ”تیری میری ایک آواز“”مریم نواز،مریم نواز “اس دوران ہی اس جلسے کی کوریج کرنے والے کیمرا مین نے ”گونواز گو“کا نعرہ لگادیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے تاہم ویڈیو میں نعرہ لگانے والے کا چہرہ تو نظر نہیں آرہا لیکن بظاہر لگ رہا ہے کہ کہ اس جلسے کی کوریج پرآئے ہوئے میڈیا کے نمائندوں میں سے کوئی ایک ہے۔
ْ۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔
" Teri Meri Aik Awaz, #GoNawazGoDone "
— Ahmed Hassan (@HasanMalikPk) April 13, 2018
Salute to this Cameraman ...!! @MaryamNSharif #Sialkot #PMLN #Article62 #SiasatPk pic.twitter.com/u2hvJLUSmH