جرمنی میں 3 شامی نوجوان دہشت گردی کے شبے میں گرفتار

جرمنی میں 3 شامی نوجوان دہشت گردی کے شبے میں گرفتار

برلن(این این آئی)جرمنی کے ریاستی دفتر استغاثہ کے مطابق پولیس نے3 شامی مہاجرین کو حراست میں لے لیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کو وفاقی جرمن ریاست زارلینڈ کے فرانسیسی سرحد کے قریب واقع شہر زار لْوئی سے گرفتار کیا گیا۔ ان کی عمریں 21، 23 اور27برس بتائی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ان شامی شہریوں کو ایک دہشت گرد تنظیم کی رکنیت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں ایسی چھان بین کے بعد عمل میں آئیں، جو گزشتہ برس اکتوبر میں شروع کی گئی تھی۔ گرفتار شدگان میں سے 23سالہ مبینہ ملزم شامی خانہ جنگی کے لیے عسکریت پسندوں کی بھرتی کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے تھا۔ باقی دونوں مشتبہ ملزم شام میں داعش کے رکن بتائے گئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...