کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل،آرمی چیف کی مبارک باد

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل،آرمی چیف کی مبارک باد
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل،آرمی چیف کی مبارک باد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کامن ویلتھ گیمز میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے محمد انعام نے ریسلنگ کے میدان میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلوا دیا ،انہوں نے فائنل معرکے میں 86کلوگرام ریسلنگ میں نائجیریا کے حریف کو شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔اس سے قبل فائنل میں پہنچنے کیلئے86 کلو گرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں قومی پہلوان نے کینیڈین حریف کے خلاف خوب داوپیچ دکھا کر جیت اپنے نام کی تھی۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا یہ پہلا گولڈ اور مجموعی طور پر پانچواں میڈل ہے، محمد انعام سے پہلے ریسلنگ میں محمد بلال اور طیب رضا نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔


اس جیت پر جہاں ملک میں جشن منا یا جارہا ہے تودوسری طرف آرمی چیف نے بھی ان کو مبارک باد دی ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے گولڈ میڈ ل حاصل کرنے پرریسلر محمد انعام کو مبارک باد دی ہے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ”پاکستان کا پرچم سر بلند کرکے قوم کا سر فخرسے بلند کردیا“۔