پتھر پر لکھی 3200 سال پرانی تحریر سائنسدان بالآخر پڑھنے میں کامیاب ہوگئے، اس پر کیا لکھا تھا؟ پڑھ کر سب دنگ رہ گئے کیونکہ۔۔۔

پتھر پر لکھی 3200 سال پرانی تحریر سائنسدان بالآخر پڑھنے میں کامیاب ہوگئے، اس ...
پتھر پر لکھی 3200 سال پرانی تحریر سائنسدان بالآخر پڑھنے میں کامیاب ہوگئے، اس پر کیا لکھا تھا؟ پڑھ کر سب دنگ رہ گئے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)ہزاروں سال قدیم پتھر پر لکھی وہ پر اسرار تحریر جسے سائنسدان کئی دہائیوں سے سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے آخر ان کی سمجھ میں آ ہی گئی ہے، جبکہ اس قدیم تحریر کو سمجھ کر ماہرین نے قبل از مسیح کے یورپ کی تاریخ کی ایک اہم گتھی بھی سلجھا لی ہے۔
’دی انڈیپینڈنٹ‘ کے مطابق 29 میٹر کا یہ پتھر 1878ءمیں ترکی سے دریافت ہوا تھا۔ اس پر کانسی کے دور کی تصویری زبان میں ایک عبارت درج تھی۔ اس قدیم زبان کو کسی حد تک سمجھنے والے دنیا بھر میں چند ہی افراد ہیں۔ اس کی پہلی ٹرانسلیشن سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ عبارت کانسی کے دور کی سب سے طاقتور سلطنت کے زوال کے متعلق ہے جبکہ اس میں مستقبل کی بڑی سلطنتوں کی پیشگوئی بھی ہے۔ اس عبارت میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح مغربی ایشیاءکی طاقتور سلطنوں کے ایک اتحاد نے بحیرہ روم کے مشرقی ساحل پر حملہ کیا۔ تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ یہی حملہ آور اس دور کے یورپ کی بڑی سلطنت کے زوال کا سبب بنے۔ اس تحریر سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ قدیم دور کی اناطولیہ سلطنت نے مصر اور مشرق وسطیٰ کے دیگر خطوں پر حملہ کیا۔ اس حوالے سے پہلے بھی کچھ شواہد موجود ہیں کہ 1200 قبل مسیح کی ایک طاقتور تہذیب کو اس کی مخالف قوتوں نے ختم کیا جو بحری طاقت بھی رکھتی تھیں۔ ان بحری حملہ آوروں کی شناخت کے بارے میں مختلف آرا پائی جاتی ہیں اور ماہرین آثارقدیمہ انہیں ’ٹروجن سی پیپل‘ کے عمومی نام سے مخاطب کرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -