سلمان خان کے لئے ایک اور بری خبر آگئی ،مجرموں کی ایسی فہرست میں نام ڈال دیا گیا کہ مشہور اداکار نے کبھی خواب میں بھی نہ سوچا ہو گا

سلمان خان کے لئے ایک اور بری خبر آگئی ،مجرموں کی ایسی فہرست میں نام ڈال دیا ...

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فلموں کے سپر سٹار سلمان خان گو کہ ’’کالا ہرن کیس ‘‘ میں مجرم قرار پانے کے بعد دو دن جیل میں گذارنے کے بعد ضمانت پر رہا ہو کر اپنی نئی آنے والی فلم ’’ریس 3‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی ان کے لئے ایک انتہائی بری خبر سامنے آئی ہے کہ ’’کالا ہرن کیس ‘‘ میں مجرم قرار پانے کے بعد سلمان خان کا نام ’’وائلڈ لائف کنٹرول بیورو ‘‘ نے عادی مجرموں کی فہرست میں تصویر کے ساتھ شائع کر دیا ہے ۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق کالے ہرن کو مارنے کے جرم میں عدالت نے20سال بعد ’’ملزم ‘‘ سلمان خان کو’’ مجرم‘‘ قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنائی تو انہیں فوری جودھ پور جیل میں منتقل کر دیا گیا تھاتاہم جیل میں دو دن گزارنے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔بھارتی عدالت کی جانب سے مجرم قرار دینے کے بعد اب سلمان خان کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ’’وائلڈ لائف کنٹرول بیورو‘ ‘نے بھی انہیں اپنی ویب سائٹ پر مجرم قرار دے دیا ہے اور سلمان خان سے جڑی ساری تفصیل کے ساتھ ان کی تصویر بھی مجرموں کی فہرست میں اپلوڈ کر دی ہے۔وائلڈ لائف کنٹرول بیورو کی جانب سے ان کی ویب سائٹ پر مجرموں کے نام، پتا اور ان مجرموں کو دی جانے والی سزا کی تفصیل بیان کی گئی ہے ، اس فہرست میں سلمان خان کا نام 39ویں نمبر پر ہے۔ فہرست میں ان مجرموں کے نام ہیں جنہوں نے ایسے جانوروں کا شکار کیا جن کا شمار معدومیت کے خطرے سے دوچار نسل میں ہوتا ہے۔فہرست کی خاص بات یہ ہے کہ اس لسٹ میں شائع ہونے والے کئی مجرموں کی تصویر کے بغیر تفصیلات فراہم کی گئی ہیں لیکن سلمان خان کیونکہ بالی ووڈ کے ایسے ہیرو ہیں کہ جن کی لاکھوں تصویریں با آسانی نیٹ پر موجود ہیں اس لئے سلمان خان کی تصویر کے ساتھ تفصیلات اپلوڈ کی گئی ہیں ۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...