عرب لیگ کا سربراہی اجلاس، ایجنڈے میں قطر کا تنازعہ شامل نہیں:سعودی وزیرخارجہ

عرب لیگ کا سربراہی اجلاس، ایجنڈے میں قطر کا تنازعہ شامل نہیں:سعودی وزیرخارجہ
عرب لیگ کا سربراہی اجلاس، ایجنڈے میں قطر کا تنازعہ شامل نہیں:سعودی وزیرخارجہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض(این این آئی)سعودی وزیر خارجہ عادل الجْبیر نے کہا ہے کہ عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں قطر کے تنازعے کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے یہ بات عرب لیگ کی سمٹ سے 2 روز قبل ریاض میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔22 عرب ریاستوں کے اس سربراہی اجلاس کی میزبانی سعودی عرب کر رہا ہے۔ الجْبیر کا کہنا تھا کہ قطر کا تنازعہ خلیجی کونسل حل کرے گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے تاہم قطر ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

مزید : عرب دنیا