روس میں ٹیلیگرام میسنجر پر پابندی کا عدالتی حکم جاری

روس میں ٹیلیگرام میسنجر پر پابندی کا عدالتی حکم جاری
روس میں ٹیلیگرام میسنجر پر پابندی کا عدالتی حکم جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(این این آئی)ایک ملکی عدالت نے ٹیلیگرام میسنجر سروس کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ 
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں ریاستی مواصلات کے نگران ادارے نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اْس نے ٹیلیگرام کی پیغام رسانی کی ایپلیکیشن تک رسائی محدود کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ یہ درخواست روسی سرکاری خفیہ اداروں کو ٹیلیگرام کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کے خفیہ پیغامات تک رسائی دینے سے انکار کے بعد دائر کی گئی تھی۔