چین میں آن لائن تعلیم کا رجحان پنپ رہا ہے:رپورٹ

چین میں آن لائن تعلیم کا رجحان پنپ رہا ہے:رپورٹ
چین میں آن لائن تعلیم کا رجحان پنپ رہا ہے:رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(آئی این پی)چین کی آن لائن تعلیم پنپ رہی ہے، استعمال کنندگان کی تعداد میں قریباً5 فیصدسالانہ سے اضافہ ہوتا رہے گا۔
رواں ہفتے کے اوئل میں جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم،بیجنگ نارمل یونیورسٹی اور بائی ڈو ایجوکیشن کی طرف سے مرتب کیے جانے والے چین میں آن لائن تعلیم کے بارے میں 2017قرطاس ابیض میں کہا گیا ہے کہ آن لائن ایجوکیشن مارکیٹ میں بیس فیصد سالانہ سے زائد کا اضافہ ہوگا استعمال کنندگان کی تعداد 144ملین تک پہنچ گئی ہے،جن میں سے رپورٹ کے مطابق 120ملین موبائل فونز استعمال کرتے ہیں 53فیصد سے زائد چینی والدین نے اپنے بچوں کے لیے آن لائن کلاسیں خریدی ہیں۔رپورٹ میں آن لائن تعلیم کے رجحانات کی بھی وضاحت کی گئی ہے جن میں معمر آن لائن لرنرز او ر اے آئی کا بڑھتا ہوا استعمال شامل ہے۔