جاپان میں ساڑھے8 میٹر اونچا دلچسپ انسانی روبوٹ تیار

جاپان میں ساڑھے8 میٹر اونچا دلچسپ انسانی روبوٹ تیار
جاپان میں ساڑھے8 میٹر اونچا دلچسپ انسانی روبوٹ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(صباح نیوز)جاپانی کمپنی نے ساڑھے8 میٹر اونچا انسانی روبوٹ تیار کرلیا ، جس کے سر پر بیٹھ کر اسے باآسانی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاپان کے ماہرین نے یہ روبوٹ سائنس فکشن سیریز کے روبوٹ گندام سے متاثر ہوکر تیار کیا ہے جس کا وزن 7 ٹن سے برابرہے۔اس موقع پر اسے تیار کرنے والے انجینئر ماساکی ناگومو کا کہنا ہے وہ سائنس فکشن سیریز کے روبوٹ گندام جیسا روبوٹ بنانا چاہتے تھے تاہم اس روبوٹ کے سر تک ایک لفٹ کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے۔اس کے دائیں بازو پر’’ بزوکا گن ‘‘بنائی ہے جس سے140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فائر کئے جا سکتے ہیں۔ ناگومو کو ایک مسئلہ بھی در پیش ہے، وہ روبوٹ کو عمارت سے باہر نہیں لے جا سکتے کیونکہ وہ اتنا اونچا ہے کہ اسے نکالنے کے لئے عمارت گرانا پڑے گی۔