افغانستان ، قبل از وقت بم دھماکہ ، 9 طالبان ہلاک، 5 زخمی

افغانستان ، قبل از وقت بم دھماکہ ، 9 طالبان ہلاک، 5 زخمی

کابل(آن لائن) افغانستان میں قبل ازوقت بم دھماکے کے نتیجے میں نو طالبان ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان فوج کے صوبائی ترجمان نے بتایا کہ صوبہ بغلان کے علاقے داندء شہاب الدین میں اس وقت قبل ازوقت دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا جب طالبان کا ایک گروپ علاقے میں بارودی سرنگ بچھانے میں مصروف تھا ۔ دھماکے کے نتیجے مین 9 طالبان جنگجو موقع پر ہلاک جبکہ5 زخمی ہو گئے ۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...