سیاست کے فیصلے عوام کرتے ہیں،عوام کے ووٹ کی عزت اور احترام ہونا چاہیے:وزیر اعظم

سیاست کے فیصلے عوام کرتے ہیں،عوام کے ووٹ کی عزت اور احترام ہونا چاہیے:وزیر ...
سیاست کے فیصلے عوام کرتے ہیں،عوام کے ووٹ کی عزت اور احترام ہونا چاہیے:وزیر اعظم

  

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سیاست کے فیصلے عوام کرتے ہیں،عوام کے ووٹ کی عزت اور احترام ہونا چاہیے،ملک میں جو کام نہیں کرتا اسے پوچھنے والاکوئی نہیں،پورے پاکستان میں مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کاموں کی داستان ملے گی۔

بہاولپور میںوزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کا قبائلی عمائدین اور پارٹی کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ کارکنان کے اعتماد سے ہی عوام کو ترقی کے ثمرات مل رہے ہیں،کارکن ہی کسی جماعت کی اصل روح ہوتے ہیں،کارکنوں کو بھولنے والی جماعت کبھی کامیاب نہیں ہوتی ۔ان کا کہنا تھا کہ کارکنان کے اعتماد سے ہی عوام کو ترقی کے ثمرات مل رہے ہیں۔وزیر اعظم کہتے ہیں کہ پاکستان کے عوام شرافت اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،کسی بھی شعبے کے منصوبے دیکھ لیں،ہرطرف مسلم لیگ ن کا نام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کاشماردنیاکے5خطرناک ترین شہروں میں ہوتاتھا،برسوں سے زیر التوا لواری ٹنل منصوبہ نوازشریف نے مکمل کیا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاست کے فیصلے عوام کرتے ہیں،عوام کے ووٹ کی عزت اور احترام ہونا چاہیے۔حکومت آئی توملک میں بجلی کے کا رخانے ا ورسی این جی اسٹیشن بندتھے،گیس نہ ہونے کے برابرتھی،مسلم لیگ ن نے ہی ملک میں موٹروے تعمیرکروائے،چھوٹے ا ورمقامی گیس کے مسئلے جلد حل کرلیں گے۔جس جماعت کاکوئی ایم پی اےن نہ ہواسکا چیئرمین سینیٹ کیسے بن سکتاہے؟دھاندلی سے ا ٓنےوالے حکمرانوں کی کوئی عزت نہیں کرتا،مسائل تب حل ہونگے جب ملک میں جمہوریت ہوگی۔وزیر اعظم کہتے ہیں کہ الگ صوبے کی بات کرنےوالوں نے ما ضی میں کبھی ایسی بات نہیں کی،ہم نے صرف و صرف پاکستان کی ترقی کی بات کی ہے،الگ صوبے کی بات کرنےوالے ما ضی میں مشرف کےساتھ بیٹھے رہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /بہاول پور