’پاکستان میں اس طرح بلوچوں کو استعمال کر کے افراتفری پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے‘ پاکستان کے خلاف لکھنے والے بھارتی صحافی نے اپنی ہی حکومت سے تنگ آکر سچ بول دیا، تہلکہ خیز انکشاف کردیا، دنیا میں بھارت کا پول کھول دیا

’پاکستان میں اس طرح بلوچوں کو استعمال کر کے افراتفری پھیلانے کی کوشش کی ...
’پاکستان میں اس طرح بلوچوں کو استعمال کر کے افراتفری پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے‘ پاکستان کے خلاف لکھنے والے بھارتی صحافی نے اپنی ہی حکومت سے تنگ آکر سچ بول دیا، تہلکہ خیز انکشاف کردیا، دنیا میں بھارت کا پول کھول دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت ایک جانب تو کشمیر میں تحریک آزادی کو کچلنے کے لئے لرزہ خیز مظالم کا سہارا لے رہا ہے تو دوسری جانب پاکستان میں شدت پسندی اور علیحدگی پسندی کو ہوا دینے کے لئے کوشاں ہے۔ دنیا کے سامنے اگرچہ اس نے خود کو سب سے بڑی جمہوریت اور امن پسند ملک کے طور پر پیش کر رکھا ہے لیکن اس کے اصل عزائم کتنے ناپاک ہیں اس کا انکشاف کسی اور نے نہیں بلکہ خود ایک بھارتی صحافی نے ہی کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئیٹر پر @mustikhan کے نام سے ٹویٹ کرنے والے یہ صحافی احمر مستیخان اپنی تازہ ترین ویڈیو میں کہتے ہیں:

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

”میں معذرت خواہ ہوں کہ آپ میری پہلی ویڈیو دیکھ کر سمجھ نہیں پائے ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا تھا۔ ۔میں کہہ رہا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ایک گھٹیا ایجنسی ہے۔ یہ بہت کرپٹ ہے اور اس نے کک بیک اور کمیشن کھانے کا ایک نظام بنا رکھا ہے، اس کا کمیشن 35 سے 40 فیصد ہوتا ہے۔ یہ بلوچستان میں تین شدت پسند گروپوں میں سے ہر ایک کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر (تقریباً ڈیڑھ ارب پاکستانی روپے) دیتے ہیں، لیکن کرتے یہ ہیں کہ اس میں سے 35 سے 40 فیصد رقم سینئیرعہدیدار کھا جاتے ہیں۔میرے حساب کے مطابق بھارت نے 2001 سے لے کر ابتک0 8 کروڑ ڈالر (تقریباً 80 ارب پاکستانی روپے)ان شدت پسندوں کی مدد کے لئے دئیے ہیں۔ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ بھارت کو عوامی سفارتکاری پر توجہ دینی چاہئیے تھی لیکن یہ گندے کھیل کھیل رہا ہے۔ شرم کی بات ہے کہ چین تعمیر کی کوشش کر رہا ہے اور بھارت بم مارنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ مجھے حیرت ہے کہ وزیراعظم مودی ایک شفاف حکومت کی بات کرتے ہیں لیکن ’را‘ کے ان لوگوں کو یہ سب کچھ کرنے کی اجازت ہے۔ اگر یہ سب اسی طرح چلتا رہا تو بھارت کو شکست ہوگی۔ اسے کشمیر میں بھی شکست ہوگی اور آسام میں بھی۔ اگر ’را‘ اسی طرح کام کرتی رہی تو مجھے بھارت کا کوئی مستقبل نظر نہیں آ رہا۔“

واضح رہے کہ یہ بھارتی صحافی پاکستان کا ہرگز خیر خواہ نہیں لیکن بلوچستان میں اپنی خفیہ ایجنسی کے غلیظ ہتھکنڈوں اور شدت پسندوں کودئیے جانے والے فنڈز میں خرد برد سے ایسا سٹپٹا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر سب کے سامنے اپنی حکومت اور خفیہ ایجنسی کے پول کھولنے شروع کر دئیے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی