ایک ارب سے زائد عوام کی خوراک کا بندوبست کرنا چین کا سب سے بڑا مسئلہ ہے: چینی صدر 

ایک ارب سے زائد عوام کی خوراک کا بندوبست کرنا چین کا سب سے بڑا مسئلہ ہے: چینی ...
ایک ارب سے زائد عوام کی خوراک کا بندوبست کرنا چین کا سب سے بڑا مسئلہ ہے: چینی صدر 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ(آئی این پی)چین کے صدر شی جن پنگ نے ’’وسیع تر تصور اور زیادہ قوت کے ساتھ انتہائی تناظر سے‘‘جنوبی صوبہ ہائی نان میں اصلاحات اور کھلے پن کی پیشرفت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شی جن نے جو کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی ( سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں یہ بیان ہائی نان کے معائنہ دورے کے دوران دیا۔انہوں نے صوبے پر زور دیا کہ وہ اپنے ماحولیاتی فوقیت خصوصی اقتصادی ژون (ایس ای زیڈ) اور بین الاقوامی سیاحتی جزیرے کے طور پراپنی حیثیت کا بھرپور استعمال کرے تاکہ ایک خوبصورت اور نیا ہائی نان تعمیر کیا جاسکے۔انہوں نے اپنے دورے کے دوران کہا کہ چین کو مضبوط بحری ملک بنانے کیلئے کوششیں تیز کی جانی چاہیں انہوں نے کہا کہ چین کو چاہیے کہ وہ گہرے سمندر میں تحقیق اور تجربات کے لیے اپنے بہترین قدرتی مقام کے طور پر جنوبی چین کے سمندر سے استفادہ کرے۔

مزید : بین الاقوامی