کویت میں حجاب کے حوالے سے شعوراجاگر کرنے کی مہم ،سیاسی حلقوں میں تنازعہ

کویت میں حجاب کے حوالے سے شعوراجاگر کرنے کی مہم ،سیاسی حلقوں میں تنازعہ
کویت میں حجاب کے حوالے سے شعوراجاگر کرنے کی مہم ،سیاسی حلقوں میں تنازعہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کویت سٹی(این این آئی)خلیجی ریاست کویت کی وزارت اوقاف و مذہبی امور کی جانب سے خواتین میں حجاب کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی مہم پر ملک کے سیاسی حلقوں میں ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ۔

عرب ٹی وی کے مطابق تنازع کا سبب ایک بل بورڈ بنا ہے جس پر ایک محجب دو شیزہ کی تصویر کے ساتھ حجابی ۔ بہ تحلو حیاتی‘حجاب میری زندگی کا زیور ہے، کے الفاظ تحریر ہیں۔دوسری جانب کویت کے لبرل سیاسی حلقوں نے اس بل بورڈ پر اعتراض کیا اور کہا کہ کویت کا دستور اس طرح کی مہمات کی اجازت نہیں دیتا۔سیاسی طورپر اس بل بورڈ کی مخالفت کرنے والوں میں رکن پارلیمان صفاء الھاشم پیش پیش ہیں۔انہوں نے متنازع بل بورڈ اور حجاب مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنے خیالات سے آگاہ کیااور کہا کہ حجاب خواتین کا ایک نجی معاملہ ہے اسے سرکاری مہم کے طورپر پیش نہیں کرنا چاہیے۔ 

اس سے قبل انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں بھی یہی بات کی تھی اور لکھا تھا کہ کویت کا دستور جبرا حجاب مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اوقاف کو بھی کہا ہے کہ ان کی یہ مہم عجیب وغریب ہے، میں ذاتی طور پر حجاب کے خلاف نہیں۔ دستور میں بھی حجاب کو نجی معاملہ قرار دیا گیا ہے اور میں بھی اسی اصول پر قائم ہوں جبکہ بہت سے سرکردہ محجب خواتین میرے حلقہ احباب میں شامل ہیں۔

مزید : عرب دنیا