شام پر امریکی میزائل حملہ،پاکستان تمام قوتوں سے مطالبہ کرتاہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹرکےمطابق کارروائی کریں

شام پر امریکی میزائل حملہ،پاکستان تمام قوتوں سے مطالبہ کرتاہے کہ اقوام ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے شام پر امریکہ ،برطانیہ اور فرانس کی جانب سے میزائل حملے کے بعدباقاعدہ بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تمام قوتوں سے مطالبہ کرتاہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹرکےمطابق کارروائی کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام کی صورتحال پرگہری نظراورتشویش ہے،پاکستان کسی بھی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے ا ستعمال کی مذمت کرتاہے۔ترجمان کامزید کہنا تھا کہ اوپی سی ڈبلیوکے تحت کیمیائی ہتھیاروں کے ا ستعمال کی شفاف تحقیقات ضروری ہیں،مشکل گھڑی میں پاکستان شامی عوام کے د کھ میں شریک ہے۔

خیال رہے  امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے قرارداد منظور کرانے میں ناکامی کے باوجود برطانیہ اور فرانس کی مدد سے شام پر حملہ کیا تھا۔.

واضح رہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے شام میں 100 سے زائد میزائل داغے گئے جس پر ٹرمپ کا کہناہے کہ حملہ کامیاب رہا جبکہ روس کا کہناہے کہ 70سے زائد میزائلوں کو ہوا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا ۔

دوسری جانب روس کی درخواست پر اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی بلالیا گیا ہے جبکہ امریکی اتحادی برطانیہ اور فرانس سمیت دیگر ممالک نے اس کارروائی کو شام کے علاقے میں باغیوں کے آخری قلعے دوما میں کیے گئے مبینہ کیمیائی حملے کا جواب قرار دیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...