یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کی مسجد کو آگ لگا دی

یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کی مسجد کو آگ لگا دی
یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کی مسجد کو آگ لگا دی

  

راملہ(این این آئی)اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں دسیوں یہودی شرپسندوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک مسجد پر آتش گیر مادہ چھڑک کر اسے آگ لگا دی گئی۔

عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ نابلس کے جنوبی قصبے عقربا میں اس وقت پیش آیا جب صہیونی شرپسندوں نے جامع مسجد ’الشیخ سعادہ’ پر تیل اور آتش گیر مادہ چھڑکا اور اسے آگ لگا دی۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مسجد کو شہید کرنے والے صہیونی مجرموں نے مسجد کی بیرونی دیواروں پر اشتعال انگیز نعرے بھی تحریر کیے۔مقامی شہریوں نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے رات کی تاریکی میں مسجد کو آگ لگائی جب شہری نماز فجر کے لیے مسجد پہنچے تو مسجد جل کر خاکستر ہو چکی تھی۔

سماجی کارکن غسان دغلس نے بتایا کہ مسجد کے قریب لگے کیمروں میں مسجد پر آگ لگانے والے افراد کو دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے چہرے کپڑوں سے لپیٹ رکھے ہیں، وہ پہلے مسجد کی طرف آتش گیر مادہ لے کر بڑھتے ہیں اور اس کے بعد مسجد کو آگ لگا دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد کے اطراف میں المغیر، مشرقی اللبن اور بیتا جیسے علاقے ہیں۔مسجد کے باہر فلسطینیوں، مسلمانوں اور عربوں کے خلاف اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ بھی کی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی