کامن ویلتھ گیمز2018،اختتامی تقریب کی قیادت گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ کریں گے
گولڈکوسٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کامن ویلتھ گیمز 2018 کی اختتامی تقریب کل آسٹریلیا کے شہر گولڈکوسٹ میں ہوگی جس میں پاکستانی دستے کی قیادت انعام بٹ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہرگولڈکوسٹ میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب کل ہوگی جس میں پاکستانی دستے کی قیادت گولڈمیڈلسٹ انعام بٹ کریں گے۔انعام بٹ نے کا من ویلتھ گیمزمیں پاکستان کیلیے واحدطلائی تمغہ حاصل کیا،گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے گولڈمیڈلسٹ اختتامی تقریب میں سبزہلالی پرچم تھامیں گے۔
پوائنٹس ٹیبل پرپاکستان 39ممالک میں22ویں نمبر پر ہے جس نے ایک گولڈ اورکانسی کے چار میڈل حاصل کئے ہیں جبکہ آسٹریلیا 187کے ساتھ پہلے نمبر ،انگلینڈ123کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ بھارت59میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔