بھارت ، ٹیچر نے ریاضی کا سوال حل کرنے میں ناکامی پر 8سالہ بچے کے گلے میں لکڑی کا ڈنڈا ٹھونس دیا 

بھارت ، ٹیچر نے ریاضی کا سوال حل کرنے میں ناکامی پر 8سالہ بچے کے گلے میں لکڑی ...
بھارت ، ٹیچر نے ریاضی کا سوال حل کرنے میں ناکامی پر 8سالہ بچے کے گلے میں لکڑی کا ڈنڈا ٹھونس دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ریاضی کا سوال حل کرنے میں ناکامی پر ٹیچر طیش میں آگیا اور 8سالہ بچے کے گلے میں لکڑی کا ڈنڈا اتار دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ضلع پرشا د کے پمپل گاوں میں واقع ایک سکول کے استاد نے اچانک اس وقت سفاک درندے کا روپ دھار لیا جب دوسری کلاس کے 8سالہ بچے کو اس نے ریاضی کا سوال حل کر نے کے لئے دیا ، بچہ جب سوال حل نہ کرسکا تو ٹیچر نے سزا کے طور پر اسے پکڑ کر لکڑی کا ڈنڈا اسے لگے میں ڈال دیا۔استاد کی جانب سے دی جانے والی درندگی بھری سزا کے باعث بچے کی حالت کافی غیر ہوگئی جس پر بچے کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹر نے مکمل چیک اپ کے بعد بتا یا کہ بچے کی خوراک اور سانس کی نالی شدید متاثر ہوئی ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے ،تاہم اسے بھارتی شہر پورنے کے ہسپتال لے جایا جائے۔ ڈاکٹر کے مشورے پر بچے کو پونے کے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیاہے جہاں آئی سی یو میں اس کا اعلاج جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ بچے سے فی الحال بولا بھی نہیں جا رہا ہے۔دوسری جانب سکول حکام نے ٹیچر کو سکول سے فارغ کردیا ہے جبکہ متاثرہ بچے کے والدین نے استاد کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے درخواست دے دی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -