بلوچستان میں آج سے شدید بارشوں کی پیش گوئی

بلوچستان میں آج سے شدید بارشوں کی پیش گوئی
بلوچستان میں آج سے شدید بارشوں کی پیش گوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران سے بارش برسانے والے بادلوں کا ایک سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا صوبے میں آج سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو آئندہ 2 روز تک جاری رہےگا۔
محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں آج سے شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے جو دو سے تین روز تک جاری رہ سکتا ہے۔ذرائع موسمیات کے مطابق اس دوران شیرانی ، ڑوب ، موسیٰ خیل ، قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،بارکھان ، پشین ، کوئٹہ ، قلعہ عبداللہ ، مستونگ ، چاغی ، سبی، زیارت ،ہرنائی خضدار ،نصیر آباد ،خاران ، تربت ،آواران سمیت دیگر علاقوں میں آندھی کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے جبکہ بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کابھی امکان ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے آئندہ ہفتے تیز بارشوں کے امکان کا الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو لیٹر لکھا ہے جس میں تمام پکنک پوائنٹس پر جانے پر پابندی کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہدایت کی گئی ہے۔گوادر کی ضلعی انتظامیہ نے شدید طوفانی بارشوں کے پیش نظر تمام ماہی گیروں کو ا?ج رات اور کل سمندر میں جانے سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔