ستاروں کی روشنی میں آپ کا اتوار کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا اتوار کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا اتوار کا دن کیسا رہے گا

  

حمل

14اپریل اتوار۔ سماجی اور رومانوی ماحول سازگار ہوگا۔شریک حیات کے ساتھ گھر سے باہر کہیں ڈنر کا پروگرام بن سکتا ہے۔کسی دیرینہ خواب کو عملی شکل دے سکیں گے۔

ثور

14اپریل اتوار۔ خوب دولت کمائیں گے اور خرچ کریں گے وراثت ملنے کا قوی امکان ہے۔ محبوب بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ بچوں کے ساتھ سیر و تفریح کا پروگرام بناسکتے ہیں۔

جوزا

14اپریل اتوار۔ جس چیز کی آپ کو تلاش ہے وہ بہت پرانی اور بہت دور ہے جب بات سامنے آجائے گی تو تلاش بھی ختم ہو جائے گی۔ آپ کو معمولی چیزوں کی اہمیت کا پتہ چل جائیگا۔

سرطان

14اپریل اتوار۔مالی معاملات میں صلاح مشورہ مفید رہے گا۔ سماجی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ التوا ء میں پڑے کام نئے سرے سے شروع کر سکیں گے۔

اسد

14اپریل اتوار۔ کسی دوست کی بے وفائی یا صاحب اولاد افراد کو اولاد کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ مہمانوں کی خاطر مدارت کا موقع مل سکتا ہے۔ جائیداد وغیرہ کا معاملہ زیر غور رہیگا۔

سنبلہ

14اپریل اتوار۔ جس کام سے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا اسے چھوڑ دیں۔ گہرے تعلقات اور امکانی شراکت کے بارے میں فیصلہ ہو جائے گا۔ ایک دوست شاندار ڈنر دے گا۔

میزان

14اپریل اتوار۔ گھر میں کسی تقریب کا اہتمام ملتوی ہو سکتا ہے۔ کسی بھی قسم کا فیصلہ کرتے وقت اچھی طرح سوچ سمجھ لیں تاکہ بعد میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عقرب

14اپریل اتوار۔ تقریب منانے کے لئے کوئی نہ کوئی بہانہ مل ہی جائے گا۔ دوست کی وجہ سے گمشدہ چیز مل جائے گی۔ اس لئے اس کا شکریہ ادا کریں۔ عملی کاموں میں بھرپور توجہ دیں۔

قوس

14اپریل اتوار۔ خوابوں کو حقیقت کا روپ دے سکیں گے۔ کام کی روٹین بہتر کرنے سے وقت کی بچت کر سکتے ہیں۔ نئے کاروباری معاملات ڈِیل کرسکتے ہیں۔

جدی

14اپریل اتوار۔ قسمت کا ستارہ بلند ہے اس لئے نئے منصوبے میں شرکت کریں۔ شخصیت کو بنا سنوار کر رکھیں ۔ خود اعتمادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی اُلجھے کام سلجھا سکیں گے۔

دلو

14اپریل اتوار۔ آپ کے کندھوں پر ذمہ داریوں کا بوجھ بڑھنے کا امکان ہے لہٰذا تیار رہیں۔ بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ گھریلو اشیاء کی خریداری کر سکیں گے۔

حوت

14اپریل اتوار۔ آپ اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں اور گمشدہ چیز کو تلاش کر لیں گے۔ آمدنی کی رکاوٹ ختم ہو جائے گی۔دیرینہ خواہش پوری ہونے کے امکانات ہیں۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم