ورلڈ میمن ڈے کے موقع پر میمن ایسوسی ایشن سعودی عرب اور انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کی جانب سے تقریب کا انعقاد

ورلڈ میمن ڈے کے موقع پر میمن ایسوسی ایشن سعودی عرب اور انٹرنیشنل میمن ...
ورلڈ میمن ڈے کے موقع پر میمن ایسوسی ایشن سعودی عرب اور انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کی جانب سے تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(محمد اکرم اسد) ورلڈ میمن ڈےکے موقع پر میمن ایسوسی ایشن سعودی عرب (ماسا) اور انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے تحت تقریب کا آغاز قاری محمد آصف کی کی گئی تلاوت قران پا ک سے ہوا جبکہ احمدعرفان کولساوالا اور جاوید خیرانی نےنعتِ رسول مقبولﷺ پیش کی۔ 
میمن ڈے کے حوالے سے عمران مسقطیہ اور سراج لالا نے میمن ہسٹری پر مبنی ڈاکومنٹری پیش کی۔ اس کے بعد میمن ترانہ بجایا گیا۔ ناظم تقریب سراج آدم جی نے کہا ہمارے اتحاد سے ہماری برادری میں مزید محبت اور یگانیت پیدا ہوگی۔یہ ہی ہمارا نصب العین ہے اور یہ ان ہی کوششوں کا مظہر ہے کہ آج ہم ایک ہو کر ہاتھوں میں ہاتھ دیئے منزل کی طرف رواں ہیں۔ انھوں نے اپنے ساتھی سراج لالا اور پوری ٹیم کے ہمراہ توا اینڈ تدور کے خوشنما ہال میں تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔  تقریب کی سرپرستی اقبال ایڈوانی اور طیب موسانی نے کی ۔ دیگر مہماناں گرامی میں حافظ یاسین عبدالکریم، ڈاکٹر عمر چھاپرا، احمد عبدالکریم، محسن علوی، انجینئر نیاز احمد، ماسا کے صدر عرفان کولساوالا، جنرل سیکریٹری طیب موسانی اور محمد عامل عثمانی شامل تھے۔ انھوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اس تقریب کوعزت بخشی۔ انھوں نےذرائع ابلاغ کے نمائندگان کا بھی شکریہ ادا کیا جو ان کے نصب العین کو عوام تک پہچانے میں صحیح رپورٹنگ کرتے ہیں۔


ماسا کے جنرل سیکریٹری طیب موسانی نے سوسائٹی کی کارکردگی پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں میمن ویلفئیر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے مختلف طریقوں سے مستحق لوگوں کی بلا امتیاز خدمت کر رہے ہیں جبکہ ہمارا خواتین ونگ بھی اپنا متحرکانہ کردار ادا کر رہا ہے جس پر ہمیں فخر ہے، مہمان خصوصی حافظ محمدیاسین نے کہا میمن برادری نے اپنی لگن اورمحنت سے اپنے ملک اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انھوں نے تمام ممبران کے ساتھ مل کر میمن ڈے کی خوشی میں تیار کیا گیا کیک بھی کاٹا ، ماسا کے صدر عرفان کولساوالا نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا تمام حضرات بخوبی واقف ہیں کہ فلاح و بہبود اور انسانی خدمات کے حوالے سے میمن برادری اپنا ایک ریکارڈ رکھتی ہے۔ جو کہ اس کا شعار بھی ہے، دنیا کے گوشے گوشے میں آباد میمن برادری انسانی خدمت کے ہر دائرے  میں بے مثال خدمت انجام دے رہی ہے۔ عرفان کولساوالا نے کہا کہ ہماری یہ بلا امتیاز خدمات جاری و ساری رہیں گی.

مزید :

عرب دنیا -