سابق شوہر کی نئی بیوی کو گھوڑا کہنے پر خاتون کو پکڑلیا گیا

سابق شوہر کی نئی بیوی کو گھوڑا کہنے پر خاتون کو پکڑلیا گیا
سابق شوہر کی نئی بیوی کو گھوڑا کہنے پر خاتون کو پکڑلیا گیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی خاتون کو فیس بک پر اپنے سابق شوہر کی نئی بیوی کو گھوڑا کہنے پر دبئی میں گرفتار کر لیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق لیلیٰ شہراویش نامی اس 55سالہ خاتون نے برطانیہ میں رہتے ہوئے اپنے سابق شوہر اور اس کی نئی بیوی کی تضحیک کی تھی۔ اس کے کئی دن بعد وہ متحدہ عرب امارات پہنچی جہاں اسے دبئی میں گرفتار کر لیا گیا کیونکہ امارات میں سائبر کرائم کے انسداد کے لیے انتہائی سخت قوانین لاگو ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لیلیٰ کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا جہاں اس نے کئی دن گزارے اور بالآخر 600پاﺅنڈ (تقریباً 1لاکھ 11ہزار روپے)جرمانہ ادا کرنے کے بعد اسے رہائی ملی اور وہ واپس لندن پہنچ گئی۔ ہیتھرو ایئرپورٹ پر اس کے خاندان کے لوگوں نے اس کا استقبال کیا۔ برطانیہ پہنچنے کے بعد لیلیٰ کا کہنا تھا کہ ”دبئی میں گرفتاری میری زندگی کے بدترین دن تھے اور جیل میں مجھے اکثر خودکشی کرنے کے خیالات آتے تھے۔ مجھے لگتا تھا کہ اس زندگی سے تو بہتر ہے کہ میں مر جاﺅں۔میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ جو کام میں نے برطانیہ میں رہتے ہوئے کیا ہے اس پر مجھے دبئی میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔“واضح رہے کہ لیلیٰ کے شوہر پیدرو دوس سنتوس نے چند ماہ قبل اسے طلاق دے کر سما الحمادی نامی خاتون سے شادی کر لی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ