بھارت اور امریکہ کی دوستی اور گہری ہوگئی، امریکہ نے بڑا قدم اٹھالیا

بھارت اور امریکہ کی دوستی اور گہری ہوگئی، امریکہ نے بڑا قدم اٹھالیا
بھارت اور امریکہ کی دوستی اور گہری ہوگئی، امریکہ نے بڑا قدم اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کو نیٹو اتحادی ممالک کے برابر درجہ دینے کے لیے امریکی کانگریس میں بل پیش کر دیا گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ بل امریکی قانون سازوں کے ایک بااثر گروپ نے ایوان نمائندگان میں پیش کیا ہے جس میں بھارت کے ساتھ امریکہ کے سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اگر یہ بل منظور ہو جاتا ہے تو بھارت کو امریکہ کے نیٹو اتحادی ممالک کے برابر درجہ حاصل ہو جائے گا اور وہ امریکہ سے وہی ہتھیار اور ٹیکنالوجی حاصل کر سکے گا جو نیٹو اتحادی ممالک حاصل کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل اسرائیل، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جاپان وہ ممالک ہیں جنہیں امریکہ نے نیٹو ممالک کے برابر درجہ دے رکھا ہے۔ بھارت کو یہ درجہ دلوانے کے لیے یہ بل رکن کانگریس جوئی ولسن نے پیش کیا جو ہاﺅس کی فارن افیئرز کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔ اس بل کو پیش کرنے میں انہیں 6سے زائد دیگر اراکین کانگریس کی حمایت بھی حاصل ہے۔